طوفانی بارشوں سے نقصانات:ایم این اے علی خان جدون کی زیرقیادت ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات۔

پشاور(وائس آف ہزارہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ایم این اے علی خان جدون کی قیادت میں ہزارہ کے منتخب عوامی نمائندوں کے وفد کی ملاقات صوبائی کابینہ ممبران اکبر ایوب اور قلندر خان لودھی، ایم پی اے نذیر عباسی اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب وفد میں شامل گزشتہ دونوں ضلع ایبٹ آباد و دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں گفتگو۔
طوفانی بارشوں کے نتیجے میں علاقے کے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کے نقصانات کے ازالے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ایبٹ آباد سٹی میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے سے معاملات پر بھی گفتگو بھی کی وزیر اعلی کی محکمہ ریلیف، کمشنر ہزارہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اکھٹی کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی وزیر اعلی کا سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے نوشہرہ گاوں کا پل ایمرجنسی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔متاثرہ لوگوں کو درپیش مشکلات کو جلد سے جلد دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ہر ممکن حد تک متاثرین کو سہولیات فراہم اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا ایبٹ آباد سٹی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔سڑکوں، آبی گزرگاہوں اور دیگر عوامی مقامات پر تجاوزات کو ہر صورت ہٹایا جائے گا۔ایم این اے علی خان جدون اوروفد کے دیگر ارکان کا بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کے نقصانات کے ازالے کے لئے موقع پر احکامات جاری کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!