سردار شیربہادر نے طویل مشاورت کے بعد آزاد حیثیت سے سٹی میئر کا الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)امیدوار تحصیل مئیر ایبٹ آباد سردار شیر بہادر نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور 18 تاریخ بروز جمعہ دن 11 بجے ایک بڑے جلوس کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروانے جائیں گے۔
امیدوار تحصیل مئیر ایبٹ آباد سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر نے پچھلے چار دنوں سے تینوں سرکل،سرکل بکوٹ،سرکل باگن اور سرکل رش کی عوام سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ ہم آزاد حیثیت سے تحصیل مئیر ایبٹ آباد کے الیکشن میں حصہ لیں گے اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے۔جو کہ میری عوام نے دیا ہے۔ میرا ٹکٹ میری عوام ہی ہے میں کوئی ایسا فیصلہ کر ہی نہیں سکتا تھا جس سے میرے ووٹر اور سپوٹر مایوس ہوتے
مجھے ووٹ عوام نے دینا ہے اور میرا ٹکٹ بھی عوام ہی ہے۔ 18 تاریخ بروز جمعہ دن 11 بجے ہم انشاء اللہ اپنے مرکزی الیکشن آفس نزد سینا لیبارٹری کیہال چوک لنک روڈ سے ایک بڑے جلوس کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروانے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!