خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں نویں تا انٹر نئے مضامین متعاف۔

اختیاری مضامین، ٹریڈ فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، ایڈیشنل ٹیکنیکل مضامین اپ گریڈ کئے جائیں گئے ڈاکٹر مریم چغتائی۔ کراچی (وائس آف ہزارہ) قومی نصاب کو نسل کے تحت طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے

نارمل پاسپورٹ کی فیس میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

نارمل پاسپورٹ کی فیس میں پچاس فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ نئی فیس 4500 روپے مقررار جنٹ 7500، دس سالہ پاسپورٹ 4500 کی بجائے 6 ہزار 700 روپے میں بنے گا۔ ای پاسپورٹ کی فیس برقرار رہے گی پاسپورٹ حکام نئی فیسیں 7 مارچ کے بعد سے بننے والے پاسپورٹ پر لاگو ہونگی۔ اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) ملک میں پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ حکام کے مطابق 5 سال والے پاسپورٹ کے لئے نارمل فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے مقرر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ 5 سال والے پاسپورٹ کے لئے ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7500 روپے کر دی گئی۔ 10 سال والے پاسپورٹ کے لیے فیس 4500 سے بڑھا کر 6700 روپے کی گئی ہے، جبکہ 10 سال والے پاسپورٹ کے لیے ارجنٹ فیس 7500 روپے سے بڑھا کر 11200 روپے

بجلی کا نیا کنکشن کتنے کا لگے گا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے۔

نیپرا نے درخواست دائر کردی، سنگل فیز کنکشن فیس 24 ہزار روپئے 10 کلو سے کم لوڈ پر 20 ہزار روپے ہوگی۔ حساس علاقوں میں سکیورٹی فیس 7800 روپے 10 مرلہ سے زائد اراضی پر صارف پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد ادا کریگا۔ لاہور(وائس آف ہزارہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ نیپر اذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس میں گھر یلو صارفین کیلئے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس 1220 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 کلوواٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو 20 ہزار روپے فی کلو واٹ ادائیگی کرنا ہوگی اور سنگل فیز میٹر پر کنکشن کیلئے صارفین کو 24 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں سکیورٹی فیس 610

سوزو کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

آلٹو وی ایکس 80 ہزار، وی ایکس آر 95 ہزار، ایل اے جی ایس 1 لاکھ کلٹس وی ایکس آر 1 لاکھ 40 ہزار روپے مہنگی کر دی گئی۔ وی ایکس ایل 1 لاکھ 60 ہزار، اے جی ایس کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار روپے بڑھ گئی، ایف ای ڈی او سیلز ٹیکس شامل۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) پاک سوزوکی موٹرز نے یکم مارچ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ نے اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا تاہم اس میں وجوہات نہیں بتائیں گئیں۔ کمپنی کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں رواں سال کا یہ پہلا اضافہ ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں اسی ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد

میٹرک انٹر امتحانات کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔

ملک بھر میں تعلیمی سال 2025ء سے میٹرک امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے انٹر امتحانات اپریل سے شروع ہونگے۔ تمام بورڈز پیپرز کے سیکشن بی اور سی میں سے آپشن والے اضافی سوالات نہیں دینگے یونیفارم ایوالویشن سسٹم متعارف ہوگا۔ طلبہ کو ایک معیار پر جانچنے کیلئے آئی بی سی سی میں مرکزی نیشنل آئٹمز بینک ہوگا ایس ایل اور بیسڈ پر تیار سوالات ہونگے، پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخو اسمیت ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا سال 2025 ء سے ملک بھر میں تعلیمی بورڈ ز کے میٹرک وانٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز و اختتام بیک وقت ہوگا، میٹرک امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے جبکہ انٹر میڈیٹ امتحانات اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہونگے یہ فیصلے آئی بی سی سی کے اجلاس میں کئے گئے جس کے مطابق نتائج کے 6 ماہ کے اندر ٹیفکیٹ ڈگری کا اجراء ہوگا ویری فیکشن کیلئے

دو ہزار کلو میٹر چلی گاڑی نئی و آمدی گاڑی شمار ہوگی: پالیسی تیار۔

وفاق نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 ء میں ترمیم کر کے ملک میں نئی درآمد شدہ گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کردی۔ اس سے قبل نئی گاڑی کیلئے یہ حد 500 کلو میٹر تھی، فیصلے کا مقصد بندرگاہوں پر درآمد کنندگان کو مسائل سے بچانا ہے۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر (آئی پی او (2022 میں ترمیم کرتے ہوئے ملک میں نئی درآمد شدہ گاڑیوں کی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ اب 2 ہزار کلو میٹر تک چلائی گئی گاڑی نئی درآمدی گاڑی شمار ہوگی، اس سے قبل یہ حد پانچ سو کلو میٹر تھی،، وزرت تجارت کے مطابق فیصلے کا مقصد بندر گاہوں پر درآمد کنندگان کو مسائل سے بچانا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو 14 فروری 2024 کو آگاہ کیا گیا تھا کہ متعدد در آمد کنندگان نے وزارت تجارت

محکمہ گیس کے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ: سیاسی بنیاد پر بھرتی کا فیصلہ۔

ہزاروں اہلکاروں کا کنٹریکٹ 29 فروری سے معطل، ریجنز کو ضرورت کے مطابق سٹاف دیا جائے گا۔ لاہور(وائس آف ہزارہ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کمپنی نے ریجنل افسران کو ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل میں ہزاروں ملازمین ڈیلی ویجز کی بنیاد پر فرائض انجام دیتے ہیں، سوئی ناردرن حکام کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کا کنٹریکٹ 29 فروری سے معطل کر دیا جائے گا، کمپنی میں ڈیلی ویجز ملازمین ہیلپر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔ بعض افسران کے دفاتر میں بھی ڈیلی ویجز ملازمین فرائض انجام دیتے ہیں، حکام کے مطابق 3 مارچ کو ریجنز کی ضرورت کے مطابق سٹاف دیا جائے گا کمپنی کے مینٹینس، ڈویلپمنٹ اور بلنگ سمیت دیگر شعبہ جات میں ڈیلی ویجز بھرتی ہوں گے، سیاسی

نجی پریکٹس کرنیوالے ڈاکٹروں کے اثاثہ جات کی رپورٹ تیار۔

ڈاکٹروں کے ذاتی ہسپتالوں، اندرون و بیرون ممالک دورے گاڑیوں، بیرون ملک کا روباروں کی تفصیلات مرتب۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد سمیت صوبہ بھر میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ایک ہزار مختلف کیڈرز کے ڈاکٹروں کے اثاثہ جات کے بارے میں رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ اثاثہ جات کی سروے رپورٹ دو سال میں تیار کی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرں کے ذاتی پرائیویٹ ہسپتالوں، ان بچوں، خاندانوں کے اندرون و بیرون ممالک دورے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے، گاڑیوں کی تفصیلات، اندرون و بیرون ممالک اثاثہ جات خلیجی ممالک میں پارٹنر شپ کے تحت کاروبار، وغیرہ کی تفصیلات تیار کی گئیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گائنا کالوجسٹ، جنرل سرجنز، آڑتھو پیڈک سرجنز مختلف شعبوں کے ماہرین کے اثاثوں کی تفصیلات مرتب کی گئیں ہیں۔ بعض ڈاکٹروں کے بارے میں رپورٹ میں انکشاف کیا گیا

خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں پانچویں سے آٹھویں جماعت تک چار مضامین کیلئے ماڈل پیپرز متعارف۔

انگریزی اردو سائنس اور ریاضی کا انتخاب ہر پرچہ 100 نمبر کا ہوگا، ہر پرچے میں 3 سیکشنز ہونگے۔ سیکشن اے میں 20 ایم سی کیوز کے نمبر 20 ہونگے، سیکشن بی میں 10 مختصر سوالات ہر سوال کیلئے 4 نمبر مختص۔ سیکشن بی کے 40 نمبر ہونگے، سیکشن سی میں 4 سوالات کے جوابات دینا ہونگے ہر سوال کے 10 نمبر ملیں گے۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی ہدایات پر ڈی سی ٹی ای نے جماعت پنجم سے ہفتم کے انگریزی اردو سائنس اور ریاضی کیلئے ماڈل پیپرز جاری کر دیئے ہیں، جنرل پیٹرن کے مطابق ہر 100 نمبروں کے پرچے میں تین سیکشنز ائے بی اور سی پر مشتمل ہونگے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ماڈل پیپرز کے سیکشن اے میں 20 ایم سی کیوز ہونگے؟ کے جن کے نمبر بھی 20 ہونگے، سیکشن بی میں 10 مختصر 4 40 4 4

قومی اسمبلی میں خیبر پختو نخوا سے نئے چہروں کی انٹری کئی سابق وزرا شامل۔

صوبے سے پی ٹی آئی کے چیئر مین بیرسٹر گوہر عبدالطیف ڈاکٹر امجد سہیل سلطان محمد ادریس،علی اصغرخان شامل۔ سابق وزیر تعلیم عاطف خان آصف خان شیر افضل مروت واحد شاہ زبیر خان و دیگر اراکین قومی اسمبلی اسم جائینگے۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے نئے چہروں کی انٹری ہوئی ہے نئے چہروں کی انٹری خیبر پختونخوا سے ریکارڈ سطح پر ہوگی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے انتخابات جیتنے والوں میں خیبر پختونخوا سے این اے ون سے تحریک انصاف کے عبداللطیف، این اے ٹو سے ڈاکٹر امجد، این اے فور سے سہیل سلطان، این اے 10 بونیر سے پی ٹی آئی کے چیئر مین بیرسٹر گوہر، این اے 22 سے محمد ادریس این اے 15 سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو شکست دینے والے شہزاد محمد گستاسپ خان، این اے 16 سے علی اصغر خان، این اے 22 سے سابق صوبائی وزیر

ایوب تدریسی ہسپتال سمیت صوبے کے نو ہسپتالوں کے بورڈ آف گورز کو ہٹائے جانے کا امکان۔

نگراں حکومت نے 17 دسمبر کو ہسپتالوں کے بورڈ ز کے لئے نئے ممبر ان کا چناؤ کیا تھا، صرف 2 ماہ بعد تختہ الٹ گیا۔ 44 ارکان میں صرف 8 ڈاکٹر شامل تھے 5 پروفیسر بورڈ ز کا حصہ واحد خاتون پروفیسر نور جاں صوابی بورڈ کی رکن اکثریت سیاسی جماعتوں کے کارکنوں پر مشتمل، نوشیروان برکی کا بورڈ ختم کرنے، محکمہ صحت کی باگ ڈور سنبھالنے کا عندیہ۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا کے 9 تدریسی ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے 44 ارکان اور چیئر مینوں کی تبدیلی کا 2 ماہ سے کم عرصے میں تبدیلی کا امکان ہے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کا صوبے کے محکمہ صحت کے معاملات کی کمان ایک بار سنبھالنے کا عندیہ اور بورڈ ز کو ہٹانے کا اشارہ دیا گیا ہے 17 دسمبر کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل

وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں 67 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔

گھریلو صارفین کیلئے 300 سے 900 روپے سی این جی سیکٹر کے لئے 170 روپے یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا۔ پی ٹی وی کو غیر ملکی براڈ کاسٹر ز کو ادائیگیوں اور انڈونیشیاء کی ایئر لائن کو پاکستان میں سروس شروع کرنے کی اجازت۔ اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں مزید 67 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یوگیس 300 روپے اور زیادہ گیس استعمال کرنے والوں کیلئے 900 روپے یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فی یونٹ 170 روپے مہنگی کی گئی ہے، کھاد کے کارخانوں کوسبسڈی ختم کر کے قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا، اسی طرح انڈونیشیاء کی ایئر لائن کو پاکستان کیلئے ایئر

سردار مہتاب سمیت خیبر پختونخوا کے چھ سابق وزرائے اعلی پارلیمانی سیاست سے باہر۔

آفتاب شیر پاؤ،سردار مہتاب،اکرم درانی،حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور محمود خان اپنی نشستیں ہار گئے۔ سردار مہتاب اور آفتاب شیر پاؤ 99 ء اکرم درانی، حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور محمود خان 2018 ء تک وزراء اعلیٰ تھے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے سابق 6 وزرائے اعلی پارلیمانی سیاست سے باہر ہو گئے آفتاب شیر پاؤ سردار مہتاب احمد خان عباسی اکرم درانی، امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور محمود خان اپنی نشستیں ہار گئے ان سیٹوں پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، آفتاب شیر پاؤ اور سردار مہتاب احمد خان عباسی 90ء کی دہائی میں خیبر پختونخوا کے وزراء اعلیٰ رہے سردار مہتاب عباسی خیبر پختونخوا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، اکرم درانی 2002 ء میں ایم ایم اے کے دور اقتدار میں صوبے کے وزیر اعلیٰ تھے، حیدر ہوتی

فالو کریں

error: Content is protected !!