غلط اورٹیکنگ کاانجام: دس افراد بدترین حادثے میں لقمہ اجل بن گئے۔

ایبٹ آباد:غلط اورٹیکنگ کاانجام۔ سبزی منڈی کے قریب مسافروں سے بھری ٹیوٹاگاڑی گندم سے بھرے ڈمپر کے نیچے آگئی۔ دس افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سات شدیدزخمی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ جمعرات کے روزٹیوٹانمبر2718اسلام آباد مسافروں کو لیکر مانسہرہ جارہاتھا۔ شاہراہ ریشم پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے بہت سے ڈرائیوررش سے نکلنے کیلئے بائیں سائیڈ سے گاڑیوں کو اورٹیک کرتے ہیں۔ مذکورہ ٹیوٹا کے ڈرائیور نے بھی سبزی منڈی سے بائیں سائیڈ سے گاڑیوں کو اوورٹیک کرتے ہوئے نکلنے کی کوشش کی تو سبزی منڈی مسجد کے قریب گندم سے بھرے ڈمپر کو اورٹیک کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بدقسمت مسافر ٹیوٹا پر الٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ٹیوٹا گاڑی کا اگلا حصہ ڈمپر کے نیچے آگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ جبکہ ریسکیو اورپولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے بڑی جانفشانی سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے تمام لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ جبکہ ٹریفک پولیس نے شاہراہ ریشم کے دونوں اطراف سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ لاشوں اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں شمس بی بی زوجہ عبدالرزاق سکنہ ڈب نمبر۱ مانسہرہ، دانش عرفان ولد عرفان سکنہ باڑیاں بالاکوٹ، محمدنیاز ولد غلام حسین سکنہ اسلام آباد، شوکت ولد قاضی سکنہ مانسہرہ، محمد نذیر ولد گوہرخان سکنہ بٹل، ثاقب ولد فقیر محمد سکنہ ڈب نمبر۲ مانسہرہ، بیدار خان ولد صدیق خان سکنہ بالاکوٹ، محمد سرور ولد نامعلوم سکنہ نامعلوم، دونامعلوم افراد شامل ہیں۔ دونامعلوم افراد کی لاشیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پڑی ہوئی ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں جمیلہ بی بی زوجہ عبدالعزیز سکنہ مانسہرہ، محمد بابرولد شیربہادرسکنہ مانسہرہ، محمد اسرائیل ولد معروف سکنہ شنکیاری، سردار جنید ولد سردار افتخار سکنہ مانسہرہ، عبداللہ ولد شیر محمد سکنہ اوگی، عبدالباسط ولد ارشاد سکنہ مسوال، احمد ولد میرمحمد سکنہ مانسہرہ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ABBOTTABAD: May10 – Local people and rescue workers busy in rescue work, after horrible accident on KKH near Sabzi Mandi. Atleaset 10 People lost their life while loaded truck collapse with passenger van. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

Comments

comments