گورنمنٹ ویمن کامرس کالج میں سیاسی بنیادوں پر تیرہ ملازمین بھرتی ۔


ایبٹ آباد:گورنمنٹ ویمن کامرس کالج میں سیاسی بنیادوں پر تیرہ ملازمین بھرتی کرلئے گئے۔اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے دورحکومت میں سابق ایم پی اے عنایت اللہ خان جدون نے آفیسر کالونی میں گورنمنٹ ویمن کامرس کالج کی منظوری حاصل کی تھی اور پھر اے این پی کے آخری دور میں اس کالج کا کام بھی شروع کردیاگیاتھا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس کالج کی تکمیل ہوئی۔ جس کے بعد کلاس فور سے لیکر کمپیوٹرآپریٹر، اکاؤنٹس اور دیگر شعبوں میں ملازمین کی بھرتی کاجب وقت آیا تومقامی ایم پی اے کی سفارش پر تیرہ ملازمین کو اس کالج میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کرلیاگیا۔ میرٹ پرآنیوالے امیدواروں کو اس بھرتی میں مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے مخصوص افراد کو کالج میں بھرتی کیاگیا۔


Comments

comments