شادی کی تقریب میں فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکاگولی لگنے سے جاں بحق۔ 


ایبٹ آباد:شادی کی تقریب میں فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکاگولی لگنے سے جاں بحق۔ ملزم گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کاکول کے نواحی گاؤں ٹنوگلے میں شادی کی ایک تقریب میں عنایت نامی نوجوان اندھادھند فائرنگ کررہاتھاکہ اس کی فائرنگ کے دوران ایک گولی چودہ سالہ حمزہ ولد گل فراز قوم گجرسکنہ ٹنوگلے کاکول کو جالگی ۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حمزہ کی لاش کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ میرپور میں حمزہ کے ورثاء کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے عنایت نامی نوجوان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جبکہ حمزہ کو اتوار کی شام ٹنوگلے میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد علاقائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔


Comments

comments