چاراوباشوں کی سولہ سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی۔ 


حویلیاں: چاراوباشوں کی سولہ سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی۔ ایک ملزم گرفتار ۔ تین فرار۔ اس ضمن میں تھانہ حویلیاں کے محرر نے صحافیوں کو بتایاکہ محلہ بیگاحویلیاں کے رہائشی سولہ سالہ نوجوان نے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کروائی کہ عادل ولد عارف سکنہ لنگرہ، شجاعت عرف سمیع ولد عدالت ، جنید عرف جونی ولدمحمد آصف اورآکاش عرف کاشی ولد نعیم گل ساکنان سلطانپور نے اسی زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایااور فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایاگیا۔ جس میں جنسی زیادتی کی تصدیق کے بعد چاروں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شجاعت عرف سمیع ولد عدالت کو گرفتار کرکے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیاگیاہے۔ جبکہ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔


Comments

comments