عمرشیر کی دعوت ولیمہ :پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے قائدین کی سیاسی بیٹھک میں تبدیل۔


ایبٹ آباد:سابق ضلعی ناظم سردار شیر بہادر کے صاحبزادے عمرشیرکی دعوت ولیمہ کی تقریب ایک بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی تقریب میں سابق گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی کے سردار مہتاب احمد خان، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، ایم پی اے نذیر عباسی، سابق ایم پی اے سردار فرید، ضلعی نائب ناظم کامران گل ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی اصغر خان،سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی، سابق ضلع ناظم سردار وقار نبی،کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام شاہ، جنرل ریٹائرڈ سلیم ایاز رانا، سابق ضلع ناظم سردار سعید انور، تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز، تحصیل نائب ناظم ایبٹ آباد سردار شجاع احمد کے علاوہ ضلع و تحصیل و یلج کونسلرز، مختلف محکموں کے سربراہان، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین ، طلباء تنظیموں کے عہدیدران۔

عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی سابق ضلع ناظم کے بیٹے و پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما سردار عمر شیر کی دعوت ولیمہ کی تقریب ایبٹ آباد کلب میں منعقد ہوئی جس میں دلہا کے دوستوں، عزیز و اقارب، عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی تقریب میں شریک مختلف سیاسی قائدین سمیت دیگر جماعتوں کے عہدیدران نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

gif

gif


Comments

comments