معمولی تنازعہ پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیاگیا۔ 


ایبٹ آباد: معمولی تنازعہ پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیاگیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے۔ اس ضمن میں تھانہ بکوٹ کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ محلہ گڑمنگ سیالکوٹ کے رہائشی سترہ سالہ یاسر ولد شیرزمان کا مقصود الرحمن ولد خانیزمان کی بیوی بچوں کیساتھ پانچ روز قبل جھگڑا ہوا۔ جس کا خانگی طور پر راضی نامہ بھی ہوگیاتھا۔یاسر محلہ ہٹیاں سیالکوٹ کے رہائشی وزیر محمد کے گھر میں موجود تھاکہ مقصود الرحمن اپنے بیٹے بلال کے ہمراہ گھر میں گھس گیا اور بارہ بور بندوق سے فائر کرکے یاسر کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بکوٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ عبدالشکور ولد شیرزمان کی رپورٹ پر تھانہ بکوٹ میں زیر دفعہ 302/452پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔


Comments

comments