نواں شہر کی سوزوکی ڈرائیوروں کے وفد کی ڈی پی او سے ملاقات۔ گرماگرمی کے بعد دوروز میں سوزوکی یونین کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا وقت دے دیاگیا۔ سوزوکی یونین کے نوسال سے الیکشن نہیں ہوئے۔ ڈمی یونین کوکسی صورت نہیں مانتے:اہلیان نواں شہر۔

صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے یوسی چمہڈ میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے تیارہونیوالے ہائی اسکول کا افتتاح کردیا۔ پانچ کلومیٹربلیک ٹاپ سڑک ، واٹرسپلائی سکیم، شنگل روڈ، پی سی سی سڑکوں، پلے گراؤنڈ، بنسیری تاگھوڑی شنگل روڈ، بیرم گلی بسیالہ روڈ، پٹیاں پی سی سی روڈ اور اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان۔