مسلم لیگ(ن) کو بچانے اورقبضہ گروپ کوبھگانے کیلئے ناراض گروپ متحرک ہوگیا۔چارسالوں میں کوئی میگاپروجیکٹ نہیں لایاگیا۔ ضلع ناظم کو متنازع بنا کر کروڑوں کے فنڈ ضائع کروائے۔اراکین اسمبلی کو کروڑوں کے ٹھیکے دے کر نوازاگیا۔چارکے ٹولے نے مسلم لیگ کو یرغمال بنارکھاہے: اجلاس میں ناراض لوگ پھٹ پڑے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے مسلسل سوئی گیس بندش پرمسلم لیگی قائدین کی کلاس لے لی۔ آج صوبائی اسمبلی میں قرارداد لانے اور بعدازاں سوئی گیس دفتر کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔