بائیس سالہ نوجوان کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ 


ایبٹ آباد:بائیس سالہ نوجوان کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ تھانہ بگنوترکی حدود میں واقع گاؤں بانڈی میرا کے رہائشی بائیس سالہ اسامہ ولد بشیر کو نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ تھانہ بگنوتر میں نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تیزرفتار ڈائیوو بس نے دوبھائیوں کو کچل ڈالا۔ ایک جاں بحق دوسرا شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد:تیزرفتار ڈائیوو بس نے دوبھائیوں کو کچل ڈالا۔ ایک جاں بحق دوسرا شدیدزخمی۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کوبتایاکہ عمرشاہ اور مبشر شاہ پسران سلمان ساکنان اوگی عیدالفطر کے دوسرے روزموٹرسائیکل پر ایبٹ آباد آرہے تھے کہ لودھی آباد کے قریب تیز رفتار ڈائیوو بس نے دونوں کو ٹکر مار کر بری طرح کچل دیا۔ جس کے نتیجے میں عمیرشاہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی مبشر شدید زخمی ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے دونوں بھائیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ تھانہ مانگل نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


Comments

comments