حساس اداروں نے نواں شہر کے رہائشی تین ڈاکو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیئے۔ 


ایبٹ آباد:حساس اداروں نے نواں شہر کے رہائشی تین ڈاکو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کچھ عرصہ قبل گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر تین کے ٹیچر سردار ذوالفقار امجد ولد عبدالقیوم سکنہ نملی میرا کو فلورا شادی ہال کے قریب رات نوبجے تین مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے ایک عدد لیپ ٹاپ، موبائل فون اور چھبیس ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

سردار ذوالفقار کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں علت نمبر: 556زیر دفعہ 382 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ لیکن پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کارروائی کے دوران عمران عرف بلا ولد سلطان سکنہ محلہ عمران زئی نواں شہر، اویس ولد فضل الرحمن سکنہ گڑھی پنہ اور شبیر ولد خان ویز سکنہ ٹھنڈا چوھا کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، چھینی جانیوالی چھبیس ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کرکے، تینوں ڈکیتوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا شعبہ تفتیش ملزمان سے مزید تفتیش کررہاہے۔


Comments

comments