این ٹی ایس کے پرچے آؤٹ کرنیوالے چارملازمین گرفتار۔ 


ایبٹ آباد:این ٹی ایس کے پرچے آؤٹ کرنیوالے چارملازمین گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ این ٹی ایس انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ این ٹی ایس کے ملازمین اسسٹنٹ عمر جلال ولد عمر بلال سکنہ میرپور، اسسٹنٹ پروگرامرمنظور قادر ولد کوثر سکنہ کوہاٹ حال کاکول روڈ ایبٹ آباد،اسسٹنٹ فیصل ولد خانیزمان سکنہ کھولہ کیہال اور دانش ولد ایازقریشی سکنہ کنج قدیم ایبٹ آباد جوکہ این ٹی ایس میں انٹرن شپ کررہاتھا۔ چار ملازمین مبینہ طور پر مختلف محکموں کی خالی پوسٹوں پر این ٹی ایس کے زیر اہتمام لئے جانیوالے امتحانات کے پرچے آؤٹ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ این ٹی ایس کی جانب سے چاروں ملازمین کیخلاف تحقیقات کی گئیں۔ جن میں مبینہ طور پر بھاری رقوم کے عوض مخصوص امیدواروں پر پرچے آؤٹ کرنے کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد این ٹی ایس انتظامیہ کی جانب سے چاروں ملازمین کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی گئی۔

ABBOTTABAD: Apr07 – Policemen Showing Umar Jalal, Manzoor Qadir, Danish & Faisal Employees of National Testing Service, Who Allegedly Involved in Revealing of Question Papers Test for Different Posts of Khyber Pakhtoonkhawa Departments. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

تھانہ میرپور میں چاروں ملزمان کیخلا ف تھانہ میرپور میں علت نمبر:222 ، جرم : 408 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ لیکن چاروں ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروالی۔ ہفتہ کے روز عدالت کی جانب سے چاروں ملازمین کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی۔ جس پر پولیس نے چاروں ملزمان کو عدالت کے اندر سے ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرکے تھانہ میرپور پہنچا دیا۔ پولیس حراست میں صحافیوں کی جانب سے چاروں ملزمان سے ان پر لگائے جانیوالے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو ملزمان نے صحافیوں کو دھمکیاں دی کہ اگر وہ ان کے بارے میں اخبار میں خبرشائع کریں گے تو وہ متعلقہ اخبار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔ ملزمان سے متعدد مرتبہ ان پر لگائے جانیوالے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا لیکن چاروں ملزمان نے کوئی جواب نہیں دیا۔


Comments

comments