ڈی ایف اووائلڈلائف کی غفلت سے قیمتی چارگورال مارے گئے۔ 


ایبٹ آباد:ڈی ایف اووائلڈلائف کی غفلت سے قیمتی چارگورال مارے گئے۔ اس ضمن میں مصدقہ ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ گورال ایک انتہائی قیمتی نایاب جانور ہے۔ جس کی نسل دنیا سے تیزی سے ختم ہورہی ہے۔ اور اس کی نسل بچانے کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا میں گورال کے شکار پر پابندی عائد ہے۔ ہری پور کی یونین کونسل بیڑ میں گورال کی تھوڑی بہت تعداد موجود ہے۔ جبکہ ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت اور فرائض میں چشم پوشی کی وجہ سے بیڑہری پور میں گورال کی بچی کچی نسل بھیخاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

بیڑ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع ہری پور کی یونین کونسل بیڑمیں پانچ قیمتی گورال بھوک کی وجہ سے آبادی کے قریب آگئے اور وہاں پرگندم کی فصل میں گھس گئے۔ گندم کی فصل پرکاشتکاروں نے زہریلی دوا کا سپرے کیاہواتھا۔ اورزہریلی گندم کھانے سے چارقیمتی گورال موت کے منہ میں چلے گئے۔ جنہیں ہری پور کی ایک ہسپتال میں لایاگیا۔ ایک گورال کے بارے میں بتایاگیاہے کہ اس کو شاید بچالیاگیاہے۔ مارے جانیوالے گورال کے لیبارٹری تجزیئے کیلئے بھجوائے جائیں گے۔ مقامی لوگوں کے مطابق مارے جانیوالے قیمتی گورال کے بارے میں محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او کو بھی بتایاگیا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت کی وجہ سے پانچ قیمتی گورال کے مارے جانے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے محکمہ کے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔


Comments

comments