سرگودھاسے بھیجی جانیوالی آٹھ سوبیمارمرغیاں تلف کردی گئیں۔ 


ایبٹ آباد:سرگودھاسے بھیجی جانیوالی آٹھ سوبیمارمرغیاں تلف کردی گئیں۔ اس ضمن میں لائیوسٹاک کے ڈاکٹرابرار الحسین اورفوڈ اتھارٹی کے عدیل نے صحافیوں کو بتایاکہ سرگودھا سے آٹھ سو بیمار مرغیاں ایبٹ آباد میں فروخت کیلئے بھجوائی گئیں۔ جو کہ ہم نے پکڑلیں۔ ان مرغیوں کا جب طبی معائنہ کیاگیا تو تمام مرغیاں بیمار نکلیں۔ جس پر مرغیوں کی گاڑی کو سلہڈ میں لے جاکر ذبح کرنے کے بعد گڑھا کھود کر دفنادیاگیاہے۔ ڈاکٹرابرارالحسین نے شہریوں سے کہاہے کہ وہ مرغی خریدتے وقت تسلی کرلیں کہ مرغی زندہ ہو اور بیمار نہ ہو۔ ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے سے مکمل اجتناب کریں۔ اور زندہ مرغی خرید کر اپنی نگرانی میں اس کو ذبح کروائیں۔


Comments

comments