جب پل پرسرشام مسلح ڈکیتی کی بڑی واردات۔ 


ایبٹ آباد:جب پل پرسرشام مسلح ڈکیتی کی بڑی واردات۔ مسلح ڈکیت ایبٹ آباد بیٹری شاپ سے دولاکھ کی نقدی اوربیٹریاں گن پوائنٹ پر چھین کر فرار۔ پورے ایبٹ آباد میں ناکہ بندی کردی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ منگل کی شام جب پل پر واقع ایبٹ آباد بیٹری شاپ میں دواردوبولنے والے مسلح ڈاکوداخل ہوئے ۔ اور دوکان کے مالک شعیب سے گن پوائنٹ پر دولاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور جاتے وقت گاڑی کی ایک بیٹری بھی ساتھ اٹھا کر لے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکو جوکہ ایکس ایل آئی کار میں سوار تھے۔ اور ڈاکوؤں نے ڈکیتی سے قبل گاڑی قریبی سی این جی اسٹیشن کے باہر کھڑی کی اور پیدل چلتے ہوئے ایبٹ آباد بیٹری شاپ پر پہنچے۔ ڈاکوؤں کے چہرے کھلے تھے ۔ ڈکیتی کی تمام کارروائی دوکان میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔ جو کہ پولیس کو فراہم کردی گئی ہے۔ مسلح ڈکیتی کے بعد ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کردی ہیں۔ اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوغیرمقامی لگتے ہیں۔ جن کا تعلق اٹک پار کے اضلاع کے ساتھ ہوسکتاہے۔


Comments

comments