انتہائی خطرناک مفرور کامران خان گرفتار۔تفصیلات لنک میں۔


ایبٹ آباد:ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر مہم برخلاف مفروران کے دوران ایبٹ آباد کینٹ ایس ایچ او سردار رفیق نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے فوراہ چوک کے مقام سے پنجاب پولیس کو 25 مختلف مقدمات میں مطلوب جن میں دہشت گردی ، قتل، اغواہ، ڈکیتی، زنا، ارادہ قتل، ناجائز اسلحہ رکھنے، منشیات فروشی وغیرہ کے جرائم شامل ہیں کہ ملزم کامران خان ولد زرشاد خان قوم پٹھان سکنہ گلی نمبر 23محلہ ملک آباد ٹیکسلا کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کامران خان پنجاب پولیس کو مندرجہ ذیل انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب ہے ۔
جن میں مقدمہ علت 300 مورخہ 27-07-2004 بجرم 337 ت پ تھانہ ٹیکسلا ، مقدمہ علت 303 مورخہ 14-09-2006 بجرم 324-34 ت پ تھانہ ٹیکسلا ، مقدمہ علت 293 مورخہ 25-07-2007 بجرم 399/402 ت پ ٹیکسلا، مقدمہ علت 306 مورخہ30-07-2007 بجرم 411ت پ تھانہ ٹیکسلا، مقدمہ علت 838 مورخہ 08-12-2009 بجرم 324/365/382 ت پ تھانہ واہ ٹیکسلا، مقدمہ علت 442 مورخہ 28-06-2010 بجرم 376/342 ت پ تھانہ واہ کینٹ، مقدمہ علت 135 مورخہ 14-12-2011 بجرم 9-B/CNSAتھانہ واہ صدر، مقدمہ علت 183 مورخہ 15-03-2011 بجرم 3/4 امتناعی منشیات ایکٹ تھانہ واہ کینٹ ، مقدمہ علت 55 مورخہ 28-01-2012 ت پ تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 589مورخہ21-11-2012بجرم 13/20/65 اے اوتھانہ ٹیکسلا ، مقدمہ علت 301مورخہ 15-06-2013بجرم 302-324-353 ت پ ، 3/4حد امتناعی منشیات، 13/20/65 اے او، 9-CNSA تھانہ ٹیکسلا، مقدمہ علت 273 مورخہ 09-08-2013بجرم 324/34ت پ تھانہ صدر واہ ۔ مقدمہ علت 436 مورخہ 05-12-2013 بجرم 324/353/148/149 ت پ تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 123 مورخہ 06-04-2013 بجرم 302/324/34 ت پ تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 137مورخہ 21-04-2013 جرم /337-Aii/452/354/147/148 ت پ تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 21مورخہ 17-01-2014 بجرم 9-C/CNSA تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 59مورخہ 14-02-2014 بجرم 353/186/148/149/325 ت پ ، 13/20/65. AO تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 60مورخہ 14-02-2014 بجرم 9-C/CNSA ، مقدمہ علت 61مورخہ 14-02-2014 بجرم 3/4 حد امتناعی منشیات تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 75مورخہ22-02-2014 جرم 13/20/65. AO تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 207مورخہ 04-06-2015 بجرم 302/353/186/34 ت پ تھانہ صدر واہ ، مقدمہ علت 208مورخہ15-06-2015بجرم 149/186/148/324/353 ت پ ، 7-ATA ، 13(2)A پی اے او، 3/4 امتناعی منشیات ، مقدمہ علت 209 بجرم 05/06/2015 جرم 13(2)A پی اے او ، علت 2017 مورخہ 06-06-2015 بجرم 4/5ای ایس اے تھانہ صدر واہ شامل ہیں ۔
اسی طرح جون 2018 کو شہزاد سلیم ولد محمد سلیم سکنہ کیہال ایبٹ آباد کی طرف سے تھانہ نصیر آباد ضلع راوالپنڈی میں لاکھوں روپے کی راہزنی کی واردات کے سلسلہ میں درج شدہ مقدمہ میں بھی ملزم کامران خان ملوث ہے جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کے بمقام زیروپوائینٹ شہزاد سلیم اور ہمراہی گل عالم خان کی گاڑی زبردستی اسلحہ کی نوک پر روک کر ان سے بھاری رقم ہتھیا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔
ضلعی پولیس سربراہ عبا س مجید خان مروت نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سردار رفیق اور ان کی ٹیم کی اس بڑی کاروائی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے شاباش دی اور ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ جوانوں کے لیے کیش ریوارڈ اور سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا۔


Comments

comments