ایبٹ آباد پولیس نے وویمن اینڈ چلڈرن ڈیسک قائم کردیا۔


ایبٹ آباد: خواتین اور بچوں سے متعلقہ ہر قسم کے مسائل سننے او ر ان کے حل کے لیے ضلعی سطح پر وویمن اینڈ چلڈرن ڈیسک قائم کردیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خواتین اور بچوں کے تمام مسائل اس فورم پر سنے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ضلع بھر میں خواتین اور بچوں کو جائیداد سے متعلقہ تنازعات کے لیے AC-i ایبٹ آباد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو زمین کے تنازعات کے مسائل سنے گے اور اپنی رپورٹ تحریر کریں گے ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد سونیا شمعروز کی زیر نگرانی میٹنگ کی گئی جس میں ڈی ایس پی وویمن نازیہ نورین خان ، ممبر ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل رابعہ سلطانہ ایڈوکیٹ، اور فرزانہ بی بی نے شرکت کی میٹنگ کے دوران ایڈیشنل ایس پی نے تمام ممبران کو خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل اور ان کے مناسب حل سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ اس فورم کی 15روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ افسران بالا کو ارسال کی جائے گی ۔


Comments

comments