دوہرے قتل کے دوملزمان کوضمانتوں پررہائی مل گئی۔


ایبٹ آباد:پولیس کی ناقص تفتیش۔ دوہرے قتل کے دوملزمان کوضمانتوں پررہائی مل گئی۔ لواحقین سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ رواں سال تیس اور اکتیس مارچ کی درمیانی شب بانڈہ علی خان کے رہائشی انور خان ولد حسن خان نے اپنی بیٹی فضاء کورٹ میرج کرنے کی پاداش میں اس کے شوہر موہڑہ پاوا کے رہائشی ناصرسلیم سمیت گھربلا کر قتل کردیا۔ ناصرسلیم جوکہ ایک سوزوکی ڈرائیور اور پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ بھی تھا۔تھانہ میرپور میں مقتول ناصر کے بھائی یاسرسلیم کی دعویداری پر علت نمبر 284 زیر دفعہ 302پی پی سی انور خان اس کے بیٹے وقاص اور داماد مراد خان ولد منور خان سکنہ لمبا بانڈہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیاگیا۔

ABBOTTABAD: Mar31 – Bodies of Newly Married Couple Fiza & Nasir Laying, Who was Allegedly Murder on Honor Killing in Banda Ali Khan area. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

مقتول ناصر سلیم کے بھائی ندیم نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم نے جوحقائق پولیس کو بتائے تھے وہ ایف آئی آر میں درج نہیں کئے گئے ۔ جبکہ پولیس نے ملی بھگت کرکے کیس کی تفتیش بھی غلط کی۔ جس کی وجہ سے دو ملزمان وقاص اور مرادخان ضمانتوں پر رہا ہوگئے ہیں۔ہماری انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس سے اپیل ہے کہ اس کیس کی ازسرنوع تفتیش کی جائے۔ اور ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔جبکہ دوسری جانب پولیس کے مطابق انور خان نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور اس کے شوہر کو قتل کیا۔ جبکہ مقتول ناصر کے ورثاء نے انور خان کے علاوہ اس کے بیٹے اور داماد پر بھی دعویداری کی ہے۔ وقوعہ کے وقت انور خان کا داماد مراد خان اپنے گھر میں تھاجبکہ اس کا بیٹا وقاص شہر سے باہر تھا۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس دوہرے قتل کیس میں کوئی بھی شہادت موجود نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے اس کیس میں نامزد تمام ملزمان عدالت سے بری ہوجائیں گے۔


Comments

comments