علی خان جدون ایبٹ آباد کے ضلع ناظم منتخب۔ 


ایبٹ آباد:علی خان جدون تیرہ ووٹوں کی برتری سے ایبٹ آباد کے ضلع ناظم سرداروقارنبی نائب ناظم منتخب۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع ناظم کے چناؤ کیلئے پانچ اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ایبٹ آباد کی اکاون یونین کونسلوں کے ممبران ضلع کونسل اور چھبیس خصوصی نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر اور اسسٹنٹ کمشنر رومان برانہ کی زیرنگرانی ضلع ناظم کے انتخابات جلال باباآڈیٹوریم میں منعقد ہوئے۔ ضلع ناظم کے چناؤ کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ جبکہ بکتربندگاڑی کے علاوہ ایلیٹ فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے تھے۔

ABBOTTABAD: Apr05 – Newly Elected District Nazim Ali Khan Jadoon coming with their Supporters after election in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی خان جدون جبکہ نائب ناظم کیلئے سردار وقار نبی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ضلع ناظم کیلئے حاجی صدیق اور نائب ناظم کیلئے ناہید اعوان کو ٹکٹ دیئے گئے تھے۔ضلع ناظم کے انتخابات سے قبل ممبران ضلع کونسل سے ان کی حاضری لی گئی۔ بعدازاں ووٹنگ کا عمل شروع کیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران ضلع کونسل نے پہلے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹ ڈالنے والے ممبران کو ہال سے باہر نکال دیاگیاتھا۔ جبکہ سٹیج پر میڈیا سمیت کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی۔ بعدازاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبران ضلع کونسل نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ یونین کونسل بکوٹ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ نومنتخب ممبر ضلع کونسل نذیر عباسی ضلع ناظم کے الیکشن کے موقع پر غیرحاضررہے۔ جبکہ ماسوائے نذیر عباسی کے تمام ممبران ضلع کونسل الیکشن کے موقع پر موجود رہے۔

ABBOTTABAD: Apr05 – Deputy Commissioner Capt. (R) Aurangzeb Haider Administering oath to Newly Elected District Nazim Ali Khan Jadoon & Naib Nazim Sardar Waqar Nabi, after Elections in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

ووٹنگ کے بعد ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر رومان برانہ نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ علی خان جدون تیرہ ووٹوں کی برتری سے ضلع ناظم جبکہ سردار وقار نبی نائب ناظم منتخب ہوگئے ہیں۔ اس کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر نے نومنتخب ضلع ناظم علی خان جدون اور سردار وقار نبی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

ABBOTTABAD: Apr05 – Faiza Malik Female district council member of PML (N) casting their vote during District Nazim Election in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

پچھلی مرتبہ شیربہادر کی وجہ سے مسلم لیگ کی حکومت بنی: مسلم لیگی اراکین۔

ایبٹ آباد:الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبران ضلع کونسل کا کہناتھاکہ مسلم لیگ(ن) تو پچھلی مرتبہ بھی الیکشن ہاری ہوئی تھی۔ لیکن سردار شیربہادر کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ ضلع ناظم کے الیکشن کے بعد مسلم لیگی ممبران ضلع کونسل کا کہناتھاکہ ضلع ایبٹ آباد کی ترقی کیلئے ہم پی ٹی آئی کیساتھ چلیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ نومنتخب ممبر ضلع کونسل نذیر عباسی ضلع ناظم کے الیکشن کے موقع پر غیرحاضر ۔

ایبٹ آباد:یونین کونسل بکوٹ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ نومنتخب ممبر ضلع کونسل نذیر عباسی ضلع ناظم کے الیکشن کے موقع پر غیرحاضر رہے۔ یونین کونسل بکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیاگیا تھا۔ اور پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونیوالے آزاد امیدوار نذیر عباسی کی غیرمشروط حمایت کی گئی تھی۔ تاہم نذیر عباسی الیکشن کے عین وقت پر غیرحاضررہے۔

ABBOTTABAD: Apr05 – PTI Supporters shouting slogans during District Nazim Election in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

علی خان جدون کے ہزاروں سپورٹر جلال باباآڈیٹوریم پہنچ گئے۔

ایبٹ آباد:ضلع ناظم الیکشن کے موقع پر علی خان جدون کے ہزاروں سپورٹر جلال باباآڈیٹوریم پہنچ گئے۔ گونواز گوکے نعرے۔ ذرائع کے مطابق نومنتخب ضلع ناظم علی خان جدون اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جب جلال باباآڈیٹوریم کے باہر آئے تو ہزاروں کی تعداد میں ان کے سپورٹر پرجوش انداز میں نعرے بازی کررہے تھے۔ علی خان جدون کے سپورٹروں نے ان کو کاندھوں پر اٹھا لیا۔ اور خوب نعرے بازی کرتے رہے۔ علی خان جدون کی آمد سے قبل گونوازگوکے نعرے بھی لگتے رہے۔


Comments

comments