علی خان جدون، وقارنبی اور وسیم خان جدون مستعفی ہوگئے۔ 


ایبٹ آباد:علی خان جدون، وقارنبی اور وسیم خان جدون مستعفی ہوگئے۔ ایبٹ آباد کی ضلعی حکومت ایک مرتبہ پھر رخصت ہوگئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ضلع ناظم علی خان جدون، نائب ناظم سردار وقار نبی اور ممبر ضلع کونسل یوسی شیخ البانڈی وسیم خان جدون نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ناظم علی خان جدون، سردار وقارنبی اور وسیم خان جدون نے قانون کے مطابق اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ وسیم خان جدون نے اپنا استعفیٰ علی خان جدون کو پیش کیا۔ علی خان جدون نے وسیم خان جدون کا استعفیٰ کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو ارسال کردیاہے۔ وسیم خان جدون کے مستعفی ہونے کے بعد ان کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑگئی ہیں۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران وسیم خان جدون کا کہناتھاکہ حلقہ پی کے انتالیس سے الیکشن میں ضرور حصہ لونگا۔ اور یہ الیکشن جیت کر ضلع کی نمائندگی کرونگا۔ ایبٹ آباد کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کرونگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے ضلع ایبٹ آباد کی عوام سے مجھے محبت اور پیار ملاہے۔ ایبٹ آباد کوآج تک کسی نے اون نہیں کیا۔ میں ایبٹ آباد کو اون کرتے ہوئے اپنی بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے جارہاہوں۔


Comments

comments