تبدیلی کا پہلاسفر۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بھرتیوں کیلئے ہزارہ کی شرط ختم ۔


ایبٹ آباد:تبدیلی کا پہلاسفر۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بھرتیوں کیلئے ہزارہ کی شرط ختم ۔ پورے صوبے سے من پسندملازمین بھرتی کرنے کی مشتہری۔ اس ضمن میں امیدوار صوبائی اسمبلی امجد شاہزمان نے صحافیوں کو بتایاکہ عام انتخابات کے بعد تبدیلی والوں نے اپنا اصل رنگ دکھانا شروع کردیاہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بھرتیوں کیلئے الیکشن سے قبل جو اشتہار جاری کیاگیاتھا اس میں ڈومیسائل صرف ہزارہ ڈویژن لکھاگیاتھا۔ بعد میں یہ اشتہار دوبارہ شائع کیاگیا جس میں ڈومیسائل کی شرط ہزارہ ڈویژن ہی تھی۔ تاہم الیکشن کے بعد ان بھرتیوں کا اشتہار روزنامہ جنگ میں شائع کیاگیا۔ جس میں ڈومیسائل خیبرپختونخواہ رکھاگیاہے۔ جو کہ ہزارہ کے لوگوں کیساتھ کھلی دشمنی ہے۔

امجدشاہزمان کا کہناتھاکہ پہلے بھی اسی طریقے سے ریسکیو واسا میں اٹک پار کی بھرتیاں کی گئیں۔ اور اب ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بھی مقامی بیروزگار نوجوانوں کا حق مارنے کیلئے اٹک پار کے لوگوں کو بھرتی کرنے کی راہ ہموار کرلی گئی ہے۔ اور اس چیز کے ذمہ دار مقامی اراکین اسمبلی ہیں۔ جواپنے ذاتی مفادات کیلئے بیروزگار نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ اگر ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں غیرمقامی افراد کو بھرتی کیاگیا تو پھرنہ صرف اراکین اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کیاجائے گا۔ بلکہ ایسا احتجاج کیاجائے گا کہ ان کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔


Comments

comments