امجدشاہزمان گروپ نے کیہال کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوارلانے کا اعلان کردیا۔


ایبٹ آباد:امیدوارصوبائی اسمبلی امجدشاہزمان گروپ نے کیہال کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوارلانے کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے چوالیس امجد شاہزمان نے صحافیوں کو بتایاکہ کیہال کے ضمنی الیکشن میں ہمارا گروپ اپنا امیدوار لائے گا اور الیکشن میں اس کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروایاجائے گا۔ الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ہم لوگ کیہال کے امیدوار کا اعلان کریں گے۔ ہماری کیہال کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں علاقائی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں ۔ کیونکہ انہوں نے وزارتوں کے دور بھی دیکھ لئے ہیں۔ لیکن دودووزارتیں ہونے کے باوجود کیہال کی قسمت نہیں بدل سکی ہے۔


Comments

comments