سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد شاہزمان سٹی میئرکیلئے میدان میں آگئے۔


ایبٹ آباد: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد شاہزمان سٹی میئرکیلئے میدان میں آگئے۔ ایبٹ آباد کی چاریونین کونسلوں میں انتخابی مہم شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 39 امجدشاہزمان نے بلدیاتی الیکشن میں سٹی میئر کیلئے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیاہے اور امجد شاہزمان نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ بلدیاتی ادارے کسی بھی وقت تحلیل کردیئے جائیں گے۔ جس کے بعد نئے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق امجدشاہزمان نے یوسی ملکپورہ، یوسی نواں شہر، یوسی کیہال اربن اور یوسی سٹی اربن میں اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ اور اپنے تمام ووٹروں اور سپورٹروں کو بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم چلانے کا حکم جاری کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق امجدشاہزمان آج کل مختلف علاقوں میں افطار ڈنروں میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد سٹی کے میئرشپ کیلئے امجدشاہزمان ایک بہترین انتخاب ہیں۔ جوکہ ایبٹ آباد کے شہری مسائل کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

gif


Comments

comments