اعصاب شکن پولنگ کے بعد امجدشاہزمان فاتح۔


ایبٹ آباد: اعصاب شکن پولنگ کے بعد امجدشاہزمان فاتح۔ وائس آف ہزارہ ڈاٹ کام کی جانب سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عوامی مقبولیت جانچنے کیلئے پول کے اہتمام کا سلسلہ شروع کیاگیاہے۔ جس میں عام لوگ اپنے من پسند امیدوار کی تصویر پر کلک کرکے اپنا ووٹ ڈالتے ہیں۔ جمعہ پانچ جنوری کو وائس آف ہزارہ کے پیج پر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن مشتاق غنی اور ان کے مدمقابل امیدوار امجد شاہزمان کے مابین پولنگ کا اہتمام کیاگیا۔ چھ روز تک اعصاب شکن پولنگ کا عمل جاری رہا۔ اور پولنگ کا وقت ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل بھی پانچ سو کے قریب ووٹ ڈالے گئے۔ مجموعی طور پر اس پولنگ میں تقریباً آٹھ ہزار ایک سوووٹ ڈالے گئے۔ جن میں سے مشتاق غنی نے تین ہزار نوسو جبکہ امجد شاہزمان نے چارہزار ایک سو ووٹ حاصل کرکے دو فیصد کے تناسب سے کامیابی حاصل کی۔ وائس آف ہزارہ کا یہ پول عوام کی توجہ کا مرکز اور سوشل میڈیا پر وائرل رہا۔دونوں امیدواروں کے سپورٹروں نے آخری وقت تک ووٹ پول کئے۔

امجد شاہزمان نے اپنے ووٹروں سپورٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وائس آف ہزارہ کے پول سے مجھے اپنی مقبولیت کا اندازہ ہواہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیئے۔ ان شاء اللہ آئندہ انتخابات کیلئے میری بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو آنے والے الیکشن میں بھی آپ کی مدد اور دعاؤں سے کامیابی حاصل کرونگا۔


Comments

comments