تھرڈایئرکی طالبہ نے ڈولی لفٹ سے کود کر خودکشی کرلی۔ 


ایبٹ آباد:تھرڈایئرکی طالبہ نے ڈولی لفٹ سے کود کر خودکشی کرلی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ چنالی تحصیل لورہ کے رضاشاہ کی بیٹی بیس سالہ صبا نورجوکہ گورنمنٹ گرلز کالج لورہ کالج کی طالبہ تھی اور ایک مقامی اسکول میں ٹیچر بھی تھی۔صبا نورہفتہ کے روز ڈولی لفٹ کے ذریعے اپنے گھر جارہی تھی کہ اچانک اس نے سینکڑوں فٹ بلندی سے پتھریلی گہری کھائی میں کود کر خودکشی کرلی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور طالبہ کی لاش کو نکال کر آر ایچ سی منتقل کیا۔ چند ماہ قبل لورہ کی رہائشی ایک طالبہ نے ڈولی لفٹ سے کود کر جان دی ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر لورہ میں ڈولی لفٹ سے کود کرچارافراد خود کشیاں کرچکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ڈولی لفٹ کو خونی لفٹ قرار دیتے ہوئے تمام اموات پر تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

gif

gif


Comments

comments