مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے شہزادرشیدکی کان میں مزدورجاں بحق۔ساتھی شدیدزخمی۔ 


ایبٹ آباد:مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے شہزادرشیدکی کان میں مزدورجاں بحق۔ساتھی شدیدزخمی۔ موصوف فاسفیٹ کی غیرقانونی سمگلنگ میں بھی ملوث نکلے۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے شہزاد رشید کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ فاسفیٹ کی غیرقانونی سمگلنگ اور کان کنی میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ چند ہفتے قبل غیرقانونی فاسفیٹ سے بھرے چار ٹرک محکمہ معدنیات نے پولیس کی مدد سے پکڑلئے تھے۔ لیکن مک مکا کے بعد ان چاروں ٹرکوں کو چھوڑ دیاگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قلندرآباد کی نواحی بستی کالو بانڈی میں شہزاد رشید کی فاسفیٹ کی کان دھماکے کے بعد کمزور ہوگئی۔ اور جب مزدوروں نے اس میں کام شروع کیا تو کان بیٹھ گئی۔ جس کی وجہ سے سوات سے تعلق رکھنے والا مزدور سیف اللہ ولد محمد جان موقع پر دب کر جاں بحق جبکہ عزب اللہ ولد اشرف شدید زخمی ہوگیا۔ جن کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیاگیا۔ جہاں رات گئے پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

واضح رہے کہ کن کنی کے دوران کسی بھی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کئے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس علاقے میں فاسفیٹ نکالنے کے دوران درجنوں افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جبکہ محکمہ معدنیات کے سپروائزر بھی جیب گرم ہونے کی وجہ سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینا تک گوارہ نہیں کرتے۔


Comments

comments