کیہال الیکشن: اینٹی مشتاق غنی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر۔


ایبٹ آباد:اینٹی مشتاق غنی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر۔ کیہال میں پی ٹی آئی کے امیدوار رانا صفدر کو سخت مشکلات کا سامنا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کیہال کا ضمنی الیکشن عام انتخابات سے زیادہ اہمیت اختیار کرچکاہے۔ سال 2015ء کے ضمنی الیکشن میں یونین کونسل کیہال سے صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی کے امیدوار سردار عمیر انور جوکہ ان کے برادر نسبتی بھی ہیں۔ کو عبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔ تاہم انتخابات کے بعد سردار عمیر انور اپنے مدمقابل فاتح امیدوارسردار شیربہادر کے جنبہ میں شامل ہوگئے۔ اور سردار عمیر انور نے مشتاق غنی کی بجائے سردار شیربہادر کی حمایت شروع کردی۔

ضلع ناظم سردار شیربہادر کو ڈی سیٹ کئے جانے کے بعد یونین کونسل کیہال میں ضمنی الیکشن کا معرکہ شروع ہے۔ اور صوبائی وزیر مشتاق غنی جانب سے کیہال کا الیکشن یقینی طور پر جیتنے کے لئے رانا صفدر کو پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیاگیاہے۔ رانا صفدر کو صوبائی وزیر مشتاق غنی کے اینٹی گروپ کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش ہیں۔ کیونکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگی امیدوار کو بہت سے گروپوں اور جنبوں کی حمایت حاصل ہے۔ لیکن رانا صفدر اکیلا ہی تمام لوگوں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے۔


Comments

comments