ارشداعوان ایڈوکیٹ صدرنوسیرخان ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب۔ 


ایبٹ آباد:ارشداعوان ایڈوکیٹ صدرنوسیرخان ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہر سال کی طرح ہائیکورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئے۔ جس میں ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ کے وکلاء نے بھرپور حصہ لیا۔ ووٹنگ کا عمل صبح سے شام تک جاری رہا۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے جانیوالے حتمی نتائج کے مطابق ارشد اعوان ایڈوکیٹ 524ووٹ لیکر ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ جبکہ ان کے مدمقابل جاوید تنولی ایڈوکیٹ نے صرف 321 ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح عظمی منور ایڈوکیٹ 467 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ ان کے مدمقابل سعید الرحمن ایڈوکیٹ نے 352 ووٹ حاصل کئے۔ نوسیرخان ایڈوکیٹ 439 ووٹ لیکر ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ ان کے مدمقابل وحید جان محمد ایڈوکیٹ نے 395 ووٹ حاصل کئے۔ وقاص خان ایڈوکیٹ 498 ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ ان کے مدمقابل بلال رشید ایڈوکیٹ صرف 324 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔ ہزارہ بھر کی وکلاء برادری نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔


Comments

comments