مشتاق غنی کو اعوان برادری نے کیہال میں بڑاجھٹکالگادیا۔ 


ایبٹ آباد: مشتاق غنی کو اعوان برادری نے کیہال میں بڑاجھٹکالگادیا۔ مسلم لیگی امیدوارعنایت اللہ جدون کی حمایت کا اعلان۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کیہال کی اعوان برادری نے سابق صوبائی وزیر مشتاق غنی سے بیس سالہ رقابت ختم کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کیلئے مسلم لیگی امیدوار عنایت اللہ خان جدون کی حمایت کا اعلان کردیاہے۔ تحصیل کونسلر کیہال عادل عباسی کی کاوشوں سے کیہال کی اعوان برادری کی سرکردہ شخصیات عبدالقیوم اعوان، ملک طارق اعوان اور دیگر نے مسلم لیگی امیدوار عنایت اللہ خان جدون کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پچیس جولائی کو انہیں کیہال کے تمام پولنگ سٹیشنوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا اعلان کردیا۔


Comments

comments