پچیس جولائی کو مشتاق غنی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے: اعظم بابا۔


ایبٹ آباد: کیہال کے اعظم بابا نے اپنی جنبہ برادری سمیت امجدشاہزمان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق کیہال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اعظم بابانے جنبہ برادری سمیت آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 39امجدشاہزمان کی حمایت کااعلان کردیا ہے۔ اعظم بابا کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ کے دوران اعظم بابا کا کہناتھاکہ کیہال سے مشتاق غنی نے ووٹ تو لئے لیکن کیہال کو بری طرح نظرانداز کیاگیا۔ پچیس جولائی کو کیہال کے مکین مشتاق غنی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے۔ امجدشاہزمان جوکہ ایک عوامی لیڈر اور غریبوں کے ساتھی ہیں۔ ہم پچیس جولائی کو ان شاء اللہ امجدشاہزمان کو بھرپور انداز میں کامیاب کرینگے۔ کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران امجدشاہزمان نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔


Comments

comments