بابرنوازخان سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ 


ہری پور:بابرنوازخان سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ہری پور کارہائشی بابرنواز خان روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا۔ چند روز قبل سعودی عرب میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں بابر نواز کی موت واقع ہوگئی۔ بابرنوازخان کی ٹریفک حادثے میں موت پر مقامی لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔


Comments

comments