عابدشیرعلی کی مشتاق غنی کیخلاف بازاری زبان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں: باسط خان جدون۔


حویلیاں:پی ٹی آئی یوتھ ونگ ہزارہ ریجن کے سینئرنائب صدر باسط خان جدون نے کہاہے کہ اسٹیٹ منسٹر پانی و بجلی عابدشیرعلی کو گھٹیا زبانی زیب نہیں دیتی۔ ایک اعلیٰ حکومتی منصب پر فائز شخصیت نے خیبرپختونخواہ کے وزیر ہائرایجوکیشن مشتاق غنی کیخلاف جوزبانی استعمال کی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

باسط خان جدون کا کہنا تھاکہ اصل بات یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ کو سابق ایم پی اے نثار صفدر خان کے ترقیاتی کاموں سے سخت تکلیف ہے۔ جبکہ چند روز قبل رجوعیہ میں گرلز ڈگری کالج کے افتتاح ، حویلیاں کینٹ میں کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کے علاوہ پورے حویلیاں سرکل میں پی ٹی آئی نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کررکھے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ جھوٹی بیان بازی میں پاگل پن کی حد سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) اوراس کے حواریوں سے حویلیاں کے ترقیاتی کام ہضم نہیں رہے۔ جس کی وجہ سے ان لوگوں نے اپنی بھڑاس نکالنے کیلئے عابد شیر علی کا سہارا لیا۔ اگر ان میں اخلاقی جرأت ہے تو میدان میں آکر اپنی کارکردگی بتائیں۔ مقامی ایم پی اے کے کہنے پرمشتاق غنی کی ذات پر کیچڑ اچھالنا،عابدشیر علی کوکسی صورت زیب نہیں دیتا۔ ان شاء اللہ سال 2018ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نہ صرف حویلیاں بلکہ پورے ضلع ایبٹ آباد اور ہزارہ ڈویژن میں کلین سویپ کرے گی۔


Comments

comments