علی خان جدون کی کوششیں :بستی بلندخان والوں نے پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہن لیں۔


ایبٹ آباد:بستی بلندخان والوں نے پی ٹی آئی کے دونوں گروپوں کی حمایت کردی۔ذرائع کے مطابق حویلیاں سرکل کے مضبوط ترین بستی بلند خان گروپ نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علی خان جدون کی کاوشوں سے پی ٹی آئی کے حلقہ این اے پندرہ اور سولہ کے دونوں پینلوں مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کردیاہے۔ بستی بلند خان میں منعقدہ تقریب کے دوران اسلم زرخان، اعجاز خان اور دیگر نے پچیس جولائی کو علی خان جدون، سردار وقارنبی اور علی اصغرخان کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرانے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ بستی بلند خان گروپ کا شمار حویلیاں سرکل کے مضبوط ترین سیاسی گروپ میں ہوتاہے۔ اور ان کی حمایت کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کے وسیع امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔


Comments

comments