موٹر سائیکل سوارکاگلاپتنگ کی ڈور سے کٹ گیا۔


ایبٹ آباد کے معروف گنجان آباد علاقے لیڈی گارڈن کے قریب موٹر سائیکل سوارکاگلاپتنگ کی ڈور سے کٹ گیا۔تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔۔جمعرات کے روز ماڈل ٹاؤن کاغان کالونی کا اٹھارہ سالہ نوجوان عمر ولد محمد جاوید قوم راجپوت اپنے موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کے لیڈی گارڈن کے قریب پتنگ کی تیزدھارڈور گلے میں پھرنے سے شدید زخمی ہو گئے جسے ہستپال میں داخل کر دیا گیا ہے زخمی ہونے والے نوجوان کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں اہلیان ایبٹ آباد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کیمکل ڈور استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے


Comments

comments