کار سے لڑکے اورلڑکی کی لاشیں برآمد۔ تفتیش شروع۔


ہری پور(یاور حیات )سکول استانی پردیس پلٹ لڑکا لڑکی کی لاشیں کار سے برآمد دونوں نے خودکشی کرلی ہے پولیس لاشیں تحویل میں لے کر شناخت کے لیے ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹ نجیب اللہ کے علاقہ سے جواں سالہ لڑکا لڑکی کی لاشیں موٹر کار LEA/8660سے ملی ہیں پولیس کے مطابق مقامی افرا دنے مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر موقع پر پہنچ کر گاڑی کی تلاشی کے دوران بیس سالہ مقامی سکول کی استانی انعم ولد نصیر خان اور چوبیس سالہ نوجوان راجہ منصور ولد علی زمان سکنان محلہ بانڈی کوٹ نجیب اللہ کی تھی جن کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ابتداتی تفتیش میں دونوں کی موت خودکشی لگتی ہے گاڑی سے جوس کے ڈبے بھی برآمد ہوئے ہیں جسم پر تشدد یا کسی اور چیز کے کوئی نشانات نہیں ملے ہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے ۔ موت کس وجہ سے واقعہ ہوئی ہے ؟

زرائع نے بتایا ہے کہ لڑکا بیرون ملک ملازمت کرتا تھا حال ہی میں واپس گاؤں کوٹ نجیب اللہ پہنچ تھا ابتدائی تفتیش میں شادی نہ ہونے کی وجہ سے دونوں نے خودکشی کرلی ہے پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں شناخت کے بعد ورثاء کو اطلاع دی گئی جوکہ لاشیں لے کر گھروں کو روانہ ہو گے ہیں پولیس نے گاڑی کو اپنے قبضے میں لے کرتھانہ منتقل کر دیا ہے جبکہ دو لاشیں ملنے پر علاقہ میں مختلف چمہ گوئیاں بھی جاری ہیں


Comments

comments