کنج گراؤنڈ کے پاس چودہ سالہ لڑکے کیساتھ اجتماعی زیادتی۔ 


ایبٹ آباد:کنج گراؤنڈ کے پاس چودہ سالہ لڑکے کیساتھ اجتماعی زیادتی۔ والد نے بدنامی اورانصاف نہ ملنے کے ڈرسے معاملہ گول کردیا۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ منگل کی رات کنج روڈ چند اوباش نوجوانوں نے کیہال کے رہائشی ایک لڑکے کو زبردستی مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر حالت غیرہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ نوجوان کو نیم برہنہ حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم متاثرہ نوجوان کے والد نے بدنامی اور انصاف نہ ملنے کے ڈر سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرتے ہوئے معاملہ اللہ تعالیٰ کی عدالت کے سپرد کردیا۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد کے گلی محلوں میں بچوں کیساتھ زیادتی کی مصدقہ اطلاعات منظر عام پر آرہی ہیں۔ زیادتی کرنیوالے ملزمان بچوں کی موبائل فون پر نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس کی وجہ سے والدین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ اور اس چیز کی روک تھام اوربچوں کو جنسی زیادتی سے بچانا والدین کیلئے ایک بڑا ٹاسک بن چکاہے۔

gif

gif


Comments

comments