علی خان جدون اور مشتاق غنی کو بریگیڈیئر صاحب کی حمایت بھی مل گئی۔


ایبٹ آباد:بریگیڈیئر (ر) طارق محمود نے علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ سابق امیدوار حلقہ پی کے انتالیس بریگیڈیئر(ر) طارق محمود نے اپنے قائد عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے سولہ علی خان جدون اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار مشتاق احمد غنی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیاہے۔ بریگیڈیئر (ر) طارق محمود نے اپنے جنبہ اور برادری سمیت آئندہ الیکشن میں علی خان جدون اور مشتاق غنی کو کامیاب کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ علی خان جدون اور مشتاق غنی ان شاء اللہ ایبٹ آباد کیلئے نیک شگون ثابت ہونگے اور دونوں رہنماؤں کی قیادت میں ایبٹ آباد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔


Comments

comments