نوابزادہ فرید صلاح الدین کی انتخابی مہم ایبٹ آباد میں بھی پہنچ گئی۔ 


ایبٹ آباد:نوابزادہ فرید صلاح الدین کی انتخابی مہم ایبٹ آباد میں بھی پہنچ گئی۔ ایبٹ آباد میں رہائش پذیر پی کے 33 کے لوگوں نے حمایت کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ضلع مانسہرہ کے حلقہ پی کے 33 سے امیدوار صوبائی اسمبلی نوابزادہ فرید صلاح الدین نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ایک مصروف دن گزارہ اور ایبٹ آباد میں رہائش پذیر حلقہ پی کے 33 کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ نوابزادہ فرید صلاح الدین کے اعزاز میں کاغان کالونی میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیاگیا۔ جہاں انہوں نے حلقہ کے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے نوابزادہ فرید صلاح الدین کو آئندہ انتخابات میں مکمل حمایت اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔


Comments

comments