مسلم لیگی امیدوار عنایت اللہ خان جدون بڑے اپ سیٹ کی پوزیشن میں آگئے۔ 


ایبٹ آباد:مسلم لیگی امیدوار عنایت اللہ خان جدون بڑے اپ سیٹ کی پوزیشن میں آگئے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق دن بدن بدلتی سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار حلقہ پی کے انتالیس عنایت اللہ خان جدون ایک بڑے اپ سیٹ کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ حلقہ پی کے انتالیس میں اس وقت کئی دیگر نئے امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ عنایت اللہ خان جدون جن کا حلقہ پی کے انتالیس میں ایک وسیع جنبہ اورووٹ بنک موجود ہے۔ موصوف نے اپنی انتخابی مہم میں جہاں گردونواح کو زیادہ فوکس کیاہواہے۔ وہیں وہ شہری علاقوں میں بھی کامیابی کیساتھ اپنی انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پچیس جولائی کوعنایت اللہ خان جدون کوئی بڑااپ سیٹ کرسکتے ہیں۔


Comments

comments