نلوٹھہ بازی لے گیا۔سلطان پور میں جشن ۔


حویلیاں:نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 37 سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی جیت پر سلطان پور میں جشن ، عوام کا جم غفیر اورنگزیب نلوٹھہ کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا ، ہار پہنائے ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کامیابی پر ممبر صوبائی اسمبلی کومبارکبادپیش کی بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہاکہ حلقہ پی کے 37 کے عوام نے الیکشن 2018 میں مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر سب کا شکریہ ادا کرتاہو ں اورمیرا حلقہ کے عوام کے ساتھ وعدہ ہے کہ حلقہ پی کے 37 کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کروں گا اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام نے حلقہ بندیاں تبدیل ہونے کے باوجود تیسر مرتبہ مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا عوام کا یہ خلوص اور پیار میر ا قیمتی اثاثہ ہے اور میری کوشش ہو گی کہ حلقہ پی کے 37 کے پسماندہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں انہوں نے کہا کہ میں نے سابقہ پی کے 47 میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں اور اب کی بار بھی اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام کے حقوق کی بھرپور جنگ لڑوں گا


Comments

comments