کینٹ بورڈ ایرا میں ’’کچرا کچرا دان‘‘ مہم شروع کرنیکا فیصلہ ۔


ایبٹ آباد:کینٹ بورڈ ایرا میں ’’کچرا کچرا دان‘‘ مہم شروع کرنیکا فیصلہ ۔مہم کا مقصد لوگوں میں کچرا کچرا دان میں پھینکنے کا شعور بیدا ر کیا جائیگا ۔ کینٹ کے علاقوں سے گندگی دن کی بجائے رات کو بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ ارسلان حیدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ’’کچرا کچرا دان ‘‘ مہم کا مقصد لوگوں میں کچرا کچرا دان میں پھینکنے کے شعور سمیت صفائی کا شعور بھی پیدا کرنا ہے اس سلسلے میں کینٹ بورڈ کے تمام علاقوں میں مختلف ایریاز میں پہلے سے زیادہ کچرا رکھے جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر دن کی بجائے رات کو کینٹ بورڈ کی گاڑیاں ان کچرا دانوں کو اٹھا کر گندگی ٹھکانے لگائی جائیگی ۔جب کہ اس کے ساتھ ساتھ کینٹ ایریا میں پینا فلیکس اور پمفلٹ لگا کر لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائیگی ۔ پہلے سے خوبصورت کینٹ ایریا کو مزید بہتر اور خوبصور ت کرنے کا پلان بنا رکھا ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کیلئے پودے اور پھول بھی لگائیں جائیں گے جن کی رکھوائی اور حفاظت کینٹ عملہ کیلئے لازمی ہو گی ۔کینٹ بورڈ کا ریونیو بڑھانے کیلئے رہائشیوں کیلئے جلد موزوں ٹیکس سکیم بھی شروع کی جائے گی جس میں نقشہ جات فیس کیلئے خصوصی ڈسکاؤٹ رکھا جائیگا تا کہ کینٹ کے رہائشی اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اور نہ صرف قانون کے مطابق تعمیرات ہو بلکہ کینٹ بورڈ کا ریونیو بھی اس سے بڑھے گا ۔

چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ کینٹ ایریا کے بارے میں تمام بریفنگ لے چکا ہے اور سٹیشن کمانڈر اور ممبران کینٹ بورڈ کے ساتھ ملکر کام کیا جائیگا ۔ کینٹ کے رہائشیوں کی شکایات کا ازالہ جلد سے جلد کیا جائیگا اس کے لئے بھی ایک خصوصی ڈیسک بنا رہا ہوں جس میں شکایات کندہ اپنی درخواستیں دے سکیں گے اور ان کے مسائل جلد سے جلد حل ہو سکیں گے ۔کینٹ ایریا ایبٹ آباد پاکستان کا خوبصورت ترین علاقہ ہے لیکن جتنی اس کی خوبصورتی ہے اتنا اس کا ریونیو نہیں جس پر مسائل کا سامنا ہے لیکن اللہ کی مدد اور عوامی تعاون اور خصوصی طور پر منتخب قومی و صوبائی نمائندگان سے بھی بات چیت کی جائیگی کیونکہ کینٹ ایرا کے لوگوں نے ان کو بھی ووٹ دیکر ایوانوں تک پہنچایا ہے اور ان کے فنڈز پر کینٹ کے رہائشیوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ تحصیل یا ضلع کے رہائشی لوگوں کا ہے اس سلسلے میں بھی پوری تیار کر لی ہے اور جلد ان سے ملاقاتیں کی جائینگی۔تا کہ زیادہ سے زیادہ فنڈز لا کر کینٹ ایرا کو خوبصورت اور رہائشیوں کو سہولیات دی جا سکیں ۔


Comments

comments