چوہدری فیصل ذوالفقارنے حلقہ این اٹھارہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ 


ایبٹ آباد:چوہدری فیصل ذوالفقارنے حلقہ این اٹھارہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق چوہدری فیصل ذوالفقارجن کا بنیادی طور پر ضلع ہری پور کی یونین کونسل نلہ کیساتھ تعلق ہے۔اور موصوف سینیٹرجعفراقبال کے داماد ہیں۔ چوہدری ذوالفقار کی اہلیہ اور ساس بھی پنجاب اسمبلی کی رکن ہیں۔ سال 2000ء سے قبل چوہدری ذوالفقار فیصل سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کوآرڈی نیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ چوہدری فیصل ذوالفقار نے سال 2002ء کے الیکشن میں حصہ لیاتھا۔ 2008ء کے الیکشن میں بھی حصہ لینے کیلئے پرتولے لیکن حصہ نہیں لیا۔ 2013ء کے عام انتخابات میں بھی چوہدری فیصل ذوالفقار نے حلقہ این اے اٹھارہ کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔

چوہدری فیصل ذوالفقارکی وجہ سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی تھی۔ تاہم عین وقت پر چوہدری فیصل ذوالفقار نے مرتضیٰ جاوید عباسی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔ چوہدری فیصل ذوالفقارکی دستبرداری کی خوشی میں مسلم لیگی کارکنوں نے منڈیاں سے لیکر حویلیاں تک ایک ریلی بھی نکالی تھی۔عام انتخابات قریب آتے ہی چوہدری فیصل ذوالفقارنے ایک مرتبہ پھر حلقہ این اے اٹھارہ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیاہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق چوہدری فیصل ذوالفقار پچھلے دو عام انتخابات کی طرح سال 2018ء کے الیکشن میں حصہ لیتے بھی ہیں یا کہ نہیں۔ اس بارے میں لوگوں میں شکوک پائے جاتے ہیں۔


Comments

comments