علی خان جدون نے محفل لوٹ لی۔ عمران خان کے جلسے میں لوگوں کی بھرپور شرکت۔


ایبٹ آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کو بلے کا نشان رکھنے والے امیدواروں پر مہر ثبت کریں آزاد امیدواروں کا پی ٹی آئی سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے وہ بیشک یہ کہیں کہ ہم جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارتی نے مک مکا کر کے ملکر اس ملک کو لوٹا ہے دونوں ایک دوسرے کو باریاں دیتے رہے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کوئی فرق نہیں ہے دس سالوں میں ملک کا قرضہ چھ سو ہزار ارب سے بڑھ کر ستائیس سو ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے ڈالر ساٹھ سے ایک سو پچیس روپے کی حد کو پہنچ چکا ہے کرپشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی ہے پاکستان ایشیاء کا وہ ملک ہے جس میں بجلی تیل اور گیس کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں قومیں کرپشن کی وجہ سے تباہ ہو تی ہیں انڈیا، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک ہم سے ترقی میں آگے نکل گئے ہیں حالانکہ چالیس سال پہلے پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک تھا کیپٹن صفدر گرفتاری کیلئے ایسے جا رہے تھے جیسے کشمیر فتح کر کے گئے ہوں سنا ہے کہ جمعہ کے باپ بیٹی بھی پاکستان آ رہے ہیں ہم ملک کو ایسا بنائیں گے کہ لوگ برطانیہ سے نوکریاں ڈھونڈنے کیلئے پاکستان آئیں گے شریف فیملی نے کورٹ میں جعلی قطری خط کے علاوہ کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکی ہے زرداری اور نواز شریف دونوں نے ملکر اس ملک پر ڈاکہ مارا ہے جب ان چوروں کی چوری پکڑی جاتی ہے اور ان پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو یہ شور مچاتے ہیں کہ مجھے کیوں نکال ان کے خلاف کاروائی پر جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ا ان لوگوں نے پیسہ بنانے کیلئے کرپٹ بیورو کریٹس کو اداروں کا سربراہ بنایا ہے دونوں پارٹی ملک سے اربوں روپے چوری کر کے باہر لے گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ایبٹ آباد کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ABBOTTABAD: Jul08 – PTI Candidate NA-16 Ali Khan Jadoon addressing Public meeting in College Ground Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

اس موقع پی ٹی آئی کے امیدوار این اے پندرہ کے امیدوار علی اصغر خان ، این اے سولہ سے علی خان جدون، پی کے چھتیس کے امیدوار نذیر عباسی، پی کے سینتیس سے وقار نبی، پی کے اڑھتیس سے قلندر خان لودھی، پی کے انتالیس کے امیدواور مشتاق احمد غنی، سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر خان جدون ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ میڑو سمیت پنجاب کے کئی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے جس کی رپورٹ آڈیٹر جنرل پنجاب نے جاری کی ہے ، دانش سکولوں میں ایک سو ارب روپے کانقصان ہوا ہے نواز شریف لوٹ مار کر کے نیلسن مینڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو صرف پیسہ بنانا آتا ہے دونوں نے ایک دوسرے کے دور اقتدار میں فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے آج پاکستان کا بچہ بچہ مہنگائی، کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے خیبر پختونخواہ میں سالانہ ترقیاتی فنڈ ایک سو دس ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں احسن طرز حکمرانی اور اداروں میں مداخلت نہ ہونے کی وجہ سے صوبے نے مثالی ترقی کی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کے بڑے بڑے اداروں پر کرپٹ افسران کو بیٹھا کر لوٹ مار کی ہے

ABBOTTABAD: Jul08 – Local men listening speech of Chairman PTI Imran Khan during Public meeting in College Ground Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر اپنے اداروں کو مضبوط کریں گے ان میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ ان میں سیاسی مداخلت ختم کرتے ہوئے ان میں دیانتدار لوگ لائیں گے خارجہ پالیسی کو ملکی مفادات کے پیش نظر نئے سرے سے ترتیب دیں گے نوجوانوں کو عزت دیں گے نواز شریف نے خفیہ طریقے سے ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کروائی ہے اسی طرح انہوں نے ممبئی حملوں کا زمہ دار پاکستان کو ٹھراکر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے ہم پیسہ بنانے کیلئے باہر سے کمپنیاں نہیں لائیں گے خود اس کو اوپر لیکر جائیں گے پچیس تاریخ کو لوٹ مار کرنے والوں کو بھگانا ہے اور پی ٹی آئی کو جتوانا ہے اور جو امیدوار ہم نے میدان مین اتارے ہیں ان کو ہر صورت کامیاب کروانا ہے یہ الیکشن نظریے کا الیکشن ہے آپ نے عمران خان اور بیٹ کو ووٹ دینی ہے ستائیس ہزار ارب روپے کے قرضے اتارنے کیلئے مہنگائی کرنا پڑے گی جس سے مزید لوگوں پر بوجھ پڑے گا اس موقع پر جلسہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بڑی بڑی ریلیاں ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے ایبٹ آباد جلسہ گاہ آئے۔

ABBOTTABAD: Jul08 – Chairman Pakistan Tehreek-E-Insaf Imran Khan addressing Public meeting in College Ground Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar


Comments

comments