چین اورپاکستان کے مابین بڑاٹاکرہ اٹھائیس اپریل کو ایبٹ آباد میں ہوگا۔


ایبٹ آباد:عوامی جمہوریہ چین کی اعلیٰ سطحی پبلک سیکورٹی ٹیم نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کنج فٹ بال سٹیڈیم میں چینی سفارت کاروں اور خیبر پختون خوا کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔وفد کو ڈی پی او ایبٹ آباد نے سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں متعین چینی سفارت کاروں اور ڈی جی سپورٹس خیبر پختون خوا کی فٹبال ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ 28 اپریل کی سہہ پہر تین بجے کنج فٹ بال سٹیڈیم ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔صوبے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ٹیمیں نمائشی میچ کے لئے میدان میں اتریں گی۔اس سلسلہ میں چین کی پبلک سیکورٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے کنج فٹبال سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہیں مقامی منتظمین نے میچ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ABBOTTABAD: Apr20 – Chinese Councillor Chan We Visiting Football Stadium for China & Pakistan Football Match on 28th April in Abbottabad. ONLINE PHOTO by Sultan Dogar

بعد ازاں وفد نے ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے وفد کو سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔دریں اثناء چین کے قونصلر چن وی نے میچ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبے کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایبٹ آباد اور کاشغر کو2005 میں ٹوئن سٹی قرار دیا گیا تھا اس حوالے سے انہیں یقین ہے کہ اہل ہزارہ کی بڑی تعداد یہ دوستانہ میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم آئے گی اور میچ سے لطف اندوز ہو گی۔ادھر منتظمین کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔چین کی ٹیم کی قیادت پولیٹیکل قونصلر جیانگ ہان کریں گے جبکہ خیبر پختون خوا ٹیم کی قیادت ملک اعجاز احمد کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں ،آفیشلز اور میچ ریفریز کا اعلان 25 مارچ کو کیا جائے گا۔


Comments

comments