کامسیٹس یونیورسٹی نے عوامی خدمت کی زبردست مثال قائم کردی۔ 


ایبٹ آباد: کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء نے کوڑے کا ڈھیر صاف کردیا۔ کینٹ بورڈ کی ایگزیکٹو آفیسر سمیت ذمہ داران بدستور خاموش۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ جاوید شہید روڈ پر جوکہ ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہے۔ تاہم اس سڑک پر روزانہ کامسیٹس سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں آنے جانیوالے ہزاروں افراد اورگاڑیاں سفر کرتی ہیں۔ کینٹ بورڈ کی جانب سے اس علاقے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اس اہم ترین سڑک پر کئی مقامات پر گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگے رہتے ہیں۔ جن کے بارے میں وائس آف ہزارہ نے بھی کینٹ بورڈ کو توجہ دلانے کی کوشش کی۔ لیکن کسی نے کوئی توجہ نہ دی۔

کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک کوڑے دان کو صاف کیا۔ اور تمام کچرا شاپنگ بیگوں میں جمع کرکے سلہڈ کے گندگی کے ڈھیر پر پھنکوایا۔ کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء کی اس عوامی خدمت پر شہریوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔ جبکہ دوسری جانب طلباء نے شہریوں سے کہاہے کہ وہ بھی گندگی کوڑے دان کے اندر ہی ڈالیں۔ لمبی قطار میں گندگی مت پھینکیں۔


Comments

comments