حویلیاں میں بجلی کے ٹرانسفارمروں سے کاپرکی قیمتی کوائلیں چوری کی جانے لگیں۔


حویلیاں: نامعلوم چور گاؤں چمبہ بستی لیاں شریف سے بجلی کا ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے ،200 کے وی کا ٹرانسفارمر شیخ پٹرولیم کے قریب فیکٹری میں نصب تھا علاقہ کے عوام نے ٹرانسفارمر چوری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ چمبہ بستی لیاں شریف میں نامعلوم چور لوڈشیڈنگ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائلیں چوری کر کے گئے اور ٹرانسفارمر کا خالی کھوکھا پھینک کر چلے گئے۔اس سلسلے میں لہراسب خان ولد شرافت خان سکنہ گاؤں چمبہ بستی لیاں شریف نے کہا کہ ہفتہ کی رات نامعلوم چور دو سو کے وی ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے جس کی رپورٹ مقامی تھانہ میں درج کروا دی ہے اور پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے ۔ لہراسب خان نے کہا کہ آئے روز مختلف چوری کی وارداتوں سے عوام شدید پریشان ہیں چوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمر کو بھی نہ بخشا اور اتار کر لے گئے ۔


Comments

comments