گالم گلوچ ناروا سلوک :پولیس نے کونسلر سمیت متعدد کو گرفتار کرلیا ۔


ہر ی پور:گالم گلوچ ناروا سلوک کے خلاف مسافر خواتین کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج ۔پولیس نے کونسلر سمیت متعدد کو گرفتار کرلیا خواتین کے ساتھ طوفان بدتمیزی کے خلاف مسافروں نے احتجاج کیا ساتھ دینے پر پولیس نے گرفتار کر لیا کونسلر سپاہی احمد خان کو ضلع بدر کیا جائے ورنہ حالات کی زمہ دار ریلوے پولیس ہو گی ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے حویلیاں آنے والی ہزارہ ایکسپریس مسافر ریل گاڑی میں ہری پور کا خاندان پلیٹ فارم پر اپنے سامان کے ہمراہ اتر رہا تھا جس میں متعدد خواتین بچے بھی شامل تھے گاڑی ست سامان اتار کر سامان سوزوکی میں لوڈ کر رہے تھے کہ ریلوے پولیس اہلکار احمد خان نے آکر خواتین کے ساتھ گالم گلوچ کیا اور ناروا سلوک کا برتاؤ کیا جس پر خاندان کے دیگر مرد بھی میدان میں کود پڑے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ہر دلعزیز کونسلر غلام نبی نے پولیس اہلکاروں کو منع کرنا چاہا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔جس پر معاملہ شدت اختیار کر کرگیا اہلکاروں نے گٹھیا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کو مبینہ دھکے دیے زدوکوب کیا ان کا سارا سامان شناختی کارڈ دیگر ضروری کاغذات نقدی ضبط کر لی اور کونسلر سمیت دیگر کو چوکی پولیس اسٹیشن میں بند کر دیا جہاں بعدا زاں کونسلر غلام نبی کے علاوہ دیگر کو رہا کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے پولیس دیہاڑی لگانے کے لیے ریلوے اسٹیشن میں مسافروں سے لوٹ مار کرتی ہے خواتین مسافروں کو بلاوجہ ہتک آمیز رویہ کے ساتھ ان کی سامان کی تلاشی لے کر ہیلے بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے کونسلر نے بتایا ہے اس کو بلاوجہ غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے جس کے خلاف عدالت سے انصاف کے لیے رجوع کر ے گا آئی جی خیبر پختوانخواہ وفاقی وزیر ریلوے شہریوں کے ساتھ لوٹ مار ہونے والی زیادتوں کا نوٹس لے کر مذکورہ ریلوے پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کیا جائے ۔


Comments

comments