شوہرکے قتل میں ملوث خاتون کو آشناسمیت سزاسنادی گئی۔


ہری پور(تحقیقاتی رپورٹ )شوہر کے قتل میں ملوث خاتون سمیت ایک مرد کو عمر قید ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی خاتون آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کررکھا تھا زرائع کے مطابق نواحی علاقہ کانگڑا کالونی کے رہائشی ظہور احمد عرف راجہ قتل مقدمہ میں ایک عورت سمیت 3 افراد کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج بجرم 302 پی پی سی میں عمر بھر قید ایک لاکھ روپے جرمانہ اور بجرم 13 اے او 4 سال کی سزا سنا دی ہے جن کے وکلاء معروف قانون دان شکیب اور مقبول حسین ایڈوکیٹ تھے زرائع نے بتا یا ہے کہ نثار احمد ولد محمد بنارس بعمر 47 سال سکنہ حال کانگڑا کالونی نے پولیس اسٹیشن کوٹ نجیب اللہ مقدمہ علت نمبر 276 مورخہ 23۔11۔2014 بوقت 1۔00 بجے رپورٹ کروائی تھی کہ یاسمین بی بی اور میرے بھائی کے سانڈو کامل شاہ ولد محبوب شاہ سکنہ سماڑی کوہاٹ حال خشت کانگڑا کالونی ہری پور کے آپس میں مبینہ ناجائز تعلقات تھے میرے بھائی ظہور احمد عرف راجہ کے منع کرنے پر میرے بھائی کو یاسمین بی بی اور کامل شاہ اور فضل رحیم نے صلاح مشورہ سے مل کر 30 بور پستول اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کی رپورٹ تفتیش پوری کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پیش کیا ۔

جہاں معزز عدالت نے وکلا کی بحث سننے کے تینوں ملزمان کو بجرم 302 میں عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ اور 13 اے او کے جرم 4 سال قید کی سزا سنا دی ہے وکلاء نے بتایا ہے کی مقدمہ سیشن جج کے پاس زیر سماعت تھا پولیس نے اپنی انکوائری رپورٹ بھی پیش کر رکھی تھی قانون کے مطابق دفعات لگائی گئیں تھیں تاہم مقتول کے اہل خانہ کو انصاف ملنے کی پوری امید تھی مقدمہ کے دوران مصالحت کی کوشش بھی جاری تھیں مگر راضی نامہ نہیں ہو سکا گزشتہ روز معزز عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد گرفتار افراد کے خلاف سزا سناتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا ہے ۔


Comments

comments